مسجد الحرمین

مسجد الحرام میں ختم قرآن اور دعا، فلسطینیوں کیلئے ہر آنکھ اشکبار

ویب ڈیسک: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ میں 29ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کیلئے ہر آنکھ اشکبارنظر آئی۔
دعا میں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جس کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
مسجد الحرام کے ا ندرونی اوربیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اوراطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔
ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 29ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا۔
مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار