سورج گرہن

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ،پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بج کر 42منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
بتایا جارہا ہے کہ رات 11بج کر 17منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو، پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے کرداروں کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا،وزیردفاع