عید الفطر کے موقع پر بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

ویب ڈیسک: عید الفطر کے موقع پر بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل میں کرائی گئی۔ یاد رہے اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئِی کارکنان بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے تھے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو واپس بنی گالا لے گئی۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول