مہنگائی

رستم میں مہنگائی تھم نہ سکی ،ٹماٹر 400روپے فی کلو فروخت ہونے لگے

ویب ڈیسک: رستم میں رمضان المبارک اور عید گزرنے کے باوجود مہنگائی تھم نہ سکی ،ٹماٹر 400روپے فی کلو فروخت ہونے لگے ۔
بازاروں میں گوشت 900جبکہ چکن کی 1200روپے میں فروخت جاری ہے جس سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
دکانداروں کی من مانیاں جاری جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے ۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، صوبائی وزیر خوراک ،ڈپٹی کمشنر مردان اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ