چارسدہ، دریاؤں میں بغیر لائف جیکٹ نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں‌ دریاؤں میں بغیر لائف جیکٹ نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر کے وارننگ جاری کی گئی ہے.
چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں میں بغیر لائف جیکٹ کے نہانے اور مچھلیاں پکڑنے سمیت بغیر لائف جیکٹ کی کشتی میں سواری اور کشتی میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر بھی پابندی لگا کر دفعہ 144 سی ار پی سی نافذ کر دی گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 15 اپریل سے 21 اپریل تک دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی جبکہ اس کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل