لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس جوانوں کی جانب سے کوئک رسپانس پر پسپا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملہ پر تھانہ برگی کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق دہشتگرد حملہ کے بعد پولیس کی بروقت کارروائی کی بدلوت تھانے کے قریب موجود دہشتگرد فرار ہو گئے جبکہ حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں کا حملہ لکی مروت پولیس نے کوئک رسپانس دیتے ہوئے پسپا کر دیا.

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر