جاں بحق افراد کی تعداد

خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی جبکہ 46افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 20بچے، 8مرد اور 8خواتین شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زخمیوں میں 9خواتین، 33مرد اور 11بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2391مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 2003گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے اضلاع خیبر، لوئر اور اپر دیر، لوئر اور اپر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور اورکزئی میں رونما ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 21اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید