جمرود، کوکی خیل متاثرین کمیٹی کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کمیٹی کی جانب سے جرگہ میں دوسرے مرحلے کی واپسی اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کی واپسی اور نقصانات کے سروے کے لیے عسکری حکام سے ملاقات کے لیے 6 رکنی متاثرین کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تیراہ میں عسکری حکام سے ملاقات کریگی۔
اس کے علاوہ ملک شگہ میں ملک فیض اللہ جان کوکی خیل کے سربراہی میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پکدرہ سے آگے یعنی دوسرے مرحلے کی واپسی جلد سے جلد شروع کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ نقصانات کے ازالے کے لیے سروے شروع اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط