Medical staff

ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 3196 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے ملک بھر میں فرنٹ لائن ورکرز پر وار جاری،گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 108 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق،ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 3196 تک پہنچ گئی،
کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 ہیلتھ کئیر ورکرز جان کی بازی ہار گئے, محموعی تعداد 31 ہوگئی.

کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال،ہیلتھ پروفیشنلز بارے رپورٹ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تیار کی ہے.

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس

رپورٹ کے مطابق ملک میں مزید 61 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق, مجموعی تعداد 1876 ہو چکی ہے،مجموعی طور پر 423 نرسز اور 897 دیگر اسپتال ملازمین کورونا کا شکار، کورونا وائرس کا شکار 253 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج،ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا 5 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تشویشناک ہے.

ملک میں کورونا سے اب تک 1148 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں،پنجاب 380 ڈاکٹرز، 138 نرسز ،203 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق،کے پی 451 ڈاکٹرز، 162 نرسز، 374 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق،سندھ کے 616 ڈاکٹرز، 63 نرسز، 122 ہیلتھ سٹاف کورونا کا شکار.

مزید پڑھیں:  گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خیبر روڈ بند

اسلام آباد کے 164 ڈاکٹرز، 51 نرسز، 83 ہیلتھ سٹاف کورونا کا شکار،گلگت بلتستان کے 15 ڈاکٹر, 2 نرسز،43 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق،بلوچستان 238 ڈاکٹرز، 4 نرس، 61 ہیلتھ سٹاف کورونا کا شکار بن چکے،آزادکشمیر کے 12 ڈاکٹر،3 نرسز ہیلتھ سٹاف کے 11 ارکان کورونا کا شکار.