سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں

صوبائِی حکومت کا سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ

اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد میں قائم سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا، صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد میں سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کی سرکاری رہائش گاہ کے کمروں کے یومیہ کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے 1800 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے۔
شاہی مہمان خانہ پشاور کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شاہی مہمان خانہ پشاور میں وی آئی پی کمرے کا کرایہ 2200 سے بڑھ کر 4400 روپے جبکہ عام کمرے کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میِں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ملازمین کے لئے یومیہ کرایہ 2200 سے بڑھا کر 4400 روپے کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزرا، سینیٹرز، مشیر، ایم این ایز کو خیبرپختونخوا ہاؤس میں یومیہ 5800 روپے ادا کرنا ہوں گے، اس سے قبل وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے کرایہ 3700 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق