کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ

کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ ، اسرائیلی وزیراعظم سے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہہ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گی، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کیلئے اقدامات کریں تاکہ فلسطینی سویلینز کی مشکلات کم ہوں۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے، اسرائیل کو ضرور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اس کا یہ طریقہ نہیں، لازمی ہے کہ یہی دیکھا جائے کہ وہ کس طرح سے اپنا دفاع کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے سخت لہجہ اختیار کیا جس سے تاثر گیا کہ اگر وہ منتخب ہو جاتی ہیں تو مستقبل میں نیتن یاہو سے مزید جارحانہ انداز میں پیش آ سکتی ہیں۔
کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کے حوالے سے مبصرین کا خیال ہے کہ صدر کی تبدیلی سے غزہ معاملے پر امریکی پالیسی میں کوئی زیادہ فرق نہیں آئے گا۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کر دینی چاہیے۔
اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو فوری جنگ ختم کردینی چاہیے، اس جنگ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات بہتر طریقے سے منظم کرنا ہونگے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت اپنے دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو یرغمال بنانے والے ملزمان گرفتار