اسرائیل کو قتل عام کا بہانہ

نئی تجاویز سے اسرائیل کو قتل عام کا بہانہ مل رہاہے،حماس

ویب ڈیسک: فلسطین میں جاری کشت و خون کے حوالے سے حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصالحت کاروں کو مذاکرات کو طول دینے کی بجائے اسرائیل پر زور دینا چاہئے کہ وہ مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کرے، حماس ذرائع کے مطابق نئی تجاویز سے اسرائیل کو قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 2 جولائی کو طے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسرائیل پر زور ڈالا جاتے ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان نئی تجاویز سے اسرائیل کو قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔
حماس ذرائع کے مطابق ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں کو چاہئے کہ ادھر ادھر کی باتوں کی بجائے ہمیں بائیڈن کے جنگ بندی وژن اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کے مذاکرات کے نکات کے بارے میں بتائیں کہ ان پر اب تک کتنا عمل درآمد ہو چکا ہے اور اس حوالے سے ان کا کیا منصوبہ ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ثالثی ٹیم کو چاہئے کہ اس سلسلے کو مختصر کرتے ہوئے فوری اقدام اٹھائے اور ان مذاکرات کے نکات پر صیہونیوں کو عمل درآمد کا درس دیں جو آئے دن حملے کئے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو 15 اگست کو قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کیلئے دعوت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں، ان میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئرکوہستان، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق