عرب ممالک کا ساتھ نہ دینے

عرب ممالک کا ساتھ نہ دینے کا شکوہ اپنے رب سے کرونگی، غزہ کی بچی کا پیغام

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائلیلیوں کی جانب سے حملہ کرنے کے نت نئے طریقے آزمائے جا رہے ہیں، ایسے میں ایک معصوم فلسطینی بچنے نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا کہ میں عرب ممالک کا ساتھ نہ دینے کا شکوہ اپنے رب سے کرونگی۔
صیہونیوں کی جانب سے سب سے مہلک ترین حملہ گزشہ روز سکول پر کیا گیا، نماز فجر کی ادائیگی کے دوران ابھی لوگ موجود تھے کہ ان پر بموں کی برسات کر دی گئی اور اس دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کے جنگ زدہ علاقے سے ایک فلسطینی بچی نے عرب ممالک سمیت دنیا بھر کو پیغام دیا ہے کہ میں اس دنیا میں اور نہ آخرت میں آپ کو معاف کروں گی اور خصوصی طور پر عرب ممالک کا ساتھ نہ دینے کا شکوہ اپنے رب سے کرونگی۔
گزشتہ روز غزہ کے التابعین سکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کے شہید ہونے کے بعد سامنے آنے والی اس ویڈیو میں بچی کہتی ہے کہ اب بہت ہو چکا، ہم اور تمام بچے، جوان سب تھک چکے ہیں۔
بچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیا عرب ممالک ہمیں دیکھ رہے ہیں؟ کیا ہماری مشکلات دیکھ کر انہیں تسکین ملتی ہے؟
بچی نے مزید درد بھرے لہجے میں کہا کہ یہاں روز بچے مارے جاتے ہیں، ان کے ہاتھ پیر کٹ جاتے ہیں، ان کے سر کچلے جاتے ہیں، کیا یہ انہیں نظر نہیں آ رہا۔ بچی نے عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں، اگر آپ کے اپنے بچے ان مصائب کا شکار ہوتے تو پھر آپ کا کیا ردعمل ہوتا۔
بچی نے آخر میں انتہائی پرشکوہ لہجے میں کہا کہ میں اس دنیا میں نہ آخرت میں آپ کو معاف کروں اور اپنے رب سے بھی کہوں گی کہ وہ بھی آپ کو معاف نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات