Coronavirus Multan AFP

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی

پشاور:محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد773 ہوگئی ہیں.

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے569نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20ہزار 182ہوگئی ہیں.

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 304مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 5441متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.