Screen Shot 2020 06 19 at 6.10.45 PM

اہم قومی اداروں کو نقصان سے نکالنا اور انہیں فعال و مستحکم ادارے بنانا موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

قومی ائیر لائنز کو نقصانات سے بچانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ.

اجلاس میں مشیر برائے ہوابازی غلام سرور ، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ برائے نجکاری میاں محمد سومرو،مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات لیفینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ،معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک و دیگر سینئر افسران شریک.

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں ادارے کے نقصانات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور آپریشنل سطح پر ادارہ بغیر کسی نقصان اٹھائے پروازیں چلانے کی پوزیشن میں آگیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال کے یہ کاوشیں متاثر ہوئی ہے ۔

وزیر اعظم کہا کہ اہم قومی اداروں کو نقصان سے نکالنا اور انہیں فعال و مستحکم ادارے بنانا موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا بوجھ بالآخر عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے جیسے قومی ادارے کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی اصلاحات تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تمام موجود وسائل کا نہایت شفاف طریقے سے بہترین استعمال یقینی بنایا جائے .