download 28 1

بابراعظم کا اپنے والد کیلیے محبت بھرا پیغام

بابراعظم کا پیغام کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھانے کیلیے شکریہ ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فادرز ڈے پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے والد کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ آپ مجھے میچز کیلیے لیکر جاتے اور خود کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھاتے رہے،

انہوں نے لکھا کہ والد صاحب نے گھڑی کی مرمت کے چھوٹے سے کاروبار سے ناصرف ہماری ذمہ داریاں پوری کیں بلکہ ہم میں اپنی اقدار، خواب اور روایات کو بھی منتقل کیا،

بابر اعظم نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والد کے سر سجاتے ہوئے لکھا کہ یہ والد ہی کی محنت ہے کہ انہوں نے مجھے حوصلے اور صبر سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔