fatamap dim areas3

معاہدے کے مطابق ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں- وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں،معاہدے کے مطابق ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں.

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقے ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی،قبائلی علاقوں نے ملکی ترقی کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں،کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال میں ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے.

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک