p613 46

مشرقیات

صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں سویا ہوا تھا اور اس کے پاس ایک تھیلی تھی جب وہ بیدار ہو تو ا س نے اپنی تھیلی نہ پائی اور حضرت امام جعفر کودیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں ۔
یہ شخص امام صاحب سے الجھ گیا۔ امام صاحب نے اس سے فرمایا کہ کیا بات ہے جو تو مجھ سے الجھ رہا ہے؟ اس نے کہا کہ میری تھیلی چوری ہوگئی ہے اور آپ کے علاوہ کوئی دوسرا میرے پاس نہیں ہے۔
حضر ت امام صاحب نے فرمایا کہ تیری تھیلی میں کتنا مال تھا؟ اس نے کہا کہ اس میں ایک ہزار اشرفیاں تھیں ۔ حضرت امام جعفر اپنے مکان تشریف لے گئے اورایک ہزار اشرفیاں لا کر اس کے حوالہ کیں ۔
پھر جب وہ شخص اپنے ساتھیوں کے پاس گیا تو انہوںنے اس سے کہا کہ تیری تھیلی ہمارے پاس ہے۔ ہم نے تجھ سے مذاق کیا تھا۔وہ شخص اشرفیاں لے کر واپس آیا اور جس نے اس کو اشرافیاں دی تھیں۔ اس کے بارے میں دریافت کیا۔ لوگوں نے اس سے کہا کہ وہ رسول اکرم ۖ کی اولاد میں سے ہیں۔
چنانچہ وہ ان کے پاس گیا اور وہ اشرفیاں واپس کرنا چاہیں، لیکن امام صاحب نے ان کو قبول نہ کیا اور فرمایا کہ ہم جب کوئی چیز اپنی ملک سے خارج کر دیتے ہیں ، تو پھر واپس نہیں لیتے۔
(انمول موتی )
خلیفہ سلیمان کے بعد عمر بن عبدالعزیز اور ان کے بعد یزید ابن عبدالملک تخت دمشق کا مالک ہوا۔
اس زمانے میں یعنی 719ء کو الحربن سلیمان خلیفہ کی طرف سے امیر اسپین تھا۔ لیکن وہ نہایت جابر و سخت گیر حاکم تھا۔
دشمن تو دشمن دوست بھی اس سے نالاں تھے۔ کیا عیسائی کیا مسلمان سب اس کے ہاتھوں تنگ تھے۔آخر اسپین کے چند لوگوں نے جان پر کھیل کر خلیفہ کے دربار میں ایک مراسلت بھیجی جس میں اس کے ظلم گنوائے اور اس کی ناانصافیوں کے واقعات لکھے۔
خلیفہ نے عرضی پڑھی اور فی الفور ایسے سخت گیر اور نا انصاف اور جابر حاکم کو جو تالیف قلوب کی پالیسی سے صریح ناواقف تھا’ معزول کردیا۔
(تاریخ اسپین ص177:)

مزید پڑھیں:  پابندیوں سے غیرمتعلقہ ملازمین کی مشکلات