ویب ڈیسک :معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے رواں برس اپریل کے آغاز میں تصدیق کی تھی کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی ہیں اور وہ علاج کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔کینسر کی تشخیص کے چند دن بعد ہی 7 اپریل کو اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو کہ خوش قسمتی سے کامیاب گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا۔کیموتھراپی کے دوران ہی نادیہ جمیل نے مئی میں اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے اور وہ پہلے دن سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی دکھائی دیں۔گزشتہ تین ماہ کے دوران نادیہ جمیل نے چند پوسٹس میں مایوسی کی باتیں بھی کیں اور اپنی طبیعت کافی ناساز ہونے اور خود کو تکلیف سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مداحوں سے دعاں کی درخواست بھی کی تھی۔کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے باوجود نادیہ جمیل گزشتہ تین ماہ کے دوران بچوں اور خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتی دکھائی دیں اور انہوں نے سخت تکلیف کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری اور کبھی خدا کی رحمت سے مایوس نہیں دکھائی دیں۔جون کے وسط میں نادیہ جمیل کی طبعیت کافی بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے جسم میں کوئی وائرس موجود ہے، جس وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا مگر خوش قسمتی سے ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments