carona 1

ملک بھر میں کرونا کیسسز میں ایک بار کمی، صحتیاب ہونے والوں میں نمایاں اضافہ

اسلام اباد : نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوراں 1579 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں تاحال 2 لاکھ 63 ہزار 496 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 53,652 ہے،

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 04 ہزار 276 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 46 مریض دم توڑ گئے ، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 5568 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ،

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف

سندھ میں کورونا کے 1974 ،پنجاب 2079 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ، خیبرپختونخوا 1139، اسلام آباد میں 157 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں ، بلوچستان 131، گلگت بلتستان میں کورونا کے 41 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 47 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22,559 ٹیسٹ کئے گئے

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا

ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2636 مریض زیرعلاج ہیں ، ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1823 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ، ملک بھر میں کورونا کے 298 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔