download 17 5

مردان وفاقی وزیر انسداد منشیات انٹی نارکوٹکس کے شہید اہلکار کے گھر کا دورہ


ویب ڈیسک(مردان): مردان وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی کا انٹی نارکوٹکس کے شہید اہلکار امیر نواز کے گھر کا دورہ ، انٹی نارکوٹکس کے اعلی افیسر وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے وفاقی وزیر نے شہید کی درجات بلندی اور ایثال ثواب کے لیے دعائیں کی اعظم سواتی نے شہید کے بچوں پر شفقت کا ہاتھ رکھا وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے ، شہید ہونے والے اہلکار کے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائے گے انہوں نے کہا شہید کی تنخواہ انکی اہلخانہ کو ملے گی شہید کے اہلخانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کرینگے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اللہ تعالی سے خود بھی شہادت کا رتبہ پانے کی دعا کرتا ہوں انہوں نے بتایا کہ نارکوٹکس عالمی جنگ ہے ہر کوئی اس میں اپنا کردار ادا کریں انٹی نارکوٹکس کے اہلکار نے گزشتہ دنوں ڈیوٹی کے دوران شہادت کا جام نوش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز