WhatsApp Image 2020 09 03 at 2.08.56 PM

لگژری کاروں میں دنیا کا ٹاپ برانڈ مرسڈیز بینز کی خودکار ڈرائیونگ والی نئی ایس کلاس لگژری کار متعارف

ویب ڈیسک (لندن): مرسیڈیز بینز نے خود کار ڈرائیونگ کی سہولت سے مزین نئی ایس کلاس لگژری کار برطانیہ میں متعارف کروا دی، مرسڈیز کی نئی ایس کلاس لگژری کار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
برطانیہ میں خودکار ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے قانون کی منظوری کے بعد گاڑی کو برطانیہ میں استعمال کیا جا سکے گا۔
اسٹیرنگ پر نصب پش بٹن کی مدد سے گاڑی آٹو ڈرائیو پر چلے گی، خودکار ڈرائیونگ کی حد رفتار ساٹھ کلومیٹر تک ہے۔ خودکار ڈرائیونگ سے سفر کے دوران ڈرائیور کچھ دیر کے لیے آرام کر سکے گا، ڈرائیور فلم دیکھنے، ٹیکسٹ مسیج کرنے یا کتاب پڑھنے جیسے کام بھی کر سکے گا۔
اس سے قبل کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی لگژری ڈویژن نے لکسز کار کا نیا ماڈل میدان میں اتارا تھا، جو2021 ایل سی 500 کنورٹیبل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں چونتیس کروڑ روپے بنتی ہے، پہلے خوش قسمت نے گاڑی وصول بھی کر لی ہے۔
لیمیڈڈ انسپائریشن سیریز کی طرز پر بنائی گاڑی کا ایکسٹیریر کلر نیلا ہے، گاڑی کا خوبصورت لیدر ٹریمڈ انٹیریر ہے، دو ہزار گلو گرام وزنی گاڑی میں چار سو اکہتر ہارس پاور وی ایٹ انجن نصب ہے۔ رواں برس جنوری میں ایروزونا میں ایک آٹو شو ہوا جس میں گاڑی بیس لاکھ ملین ڈالر میں نیلام ہوئی، نیلامی کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کی گئی۔
کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے لکسز کے ایک ڈیلرکینٹ اسٹیونسن نے بیس لاکھ ڈالر کی کامیاب بیڈ سے گاڑی اپنے نام کی، لکسز نے اس لگثری کار کی پروڈکشن حال ہی میں شروع کی ہے جس کے بعد گاڑی کامیاب بیڈر کے حوالے کر دی گئی۔