pjimage 2020 09 08t123529 1599548734

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

ویب ڈ یسک (آسٹریلیا): آسٹریلیا ٹیم انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گئی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے، آسٹریلوی بالر ایڈم زیمپا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ کے جونی بیراسٹو نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے، جب کہ جو ڈینلی29 اور معین علی 23 نے رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کیلئے آسٹریلیا کا آغاز اچھا رہا، تاہم اس کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گرگئی۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے، جب کہ مچل مارش 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوہے، آسٹریلیا نے3 بالز قبل ہی ہدف 146 حاصل کر کے خود کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں انگلنیڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف