ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 1436 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ وآپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 25 مریض جاں بحق ہوئے،24 گھنٹوں میں ملک میں 1436 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17,804 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 18ہزار 417 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 43 ہزار 189 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 49 ہزار542 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 577 ، کے پی میں 40285 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 21557 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4358 ، بلوچستان میں 16055 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4703 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6968 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2679 ، پنجاب میں 2407 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1288، اسلام آباد میں 238 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 109مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 32,350 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں 148 مریض وینٹیلٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1067مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 46 لاکھ 76 ہزار 263 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم