رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک( گلگت بلتستان )رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن صفدر بھی کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم صفدر کے شوہرکیپٹن محمد صفدراس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں ۔ ن لیگ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکردو انتخابی مہم کے دوران کیپٹن صفدر کو نزلے اوربخار کی شکات ہوئی جس کے بعد ا ن کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ مثبت آگیا ہے ۔ کیپٹن صفدرنے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور