ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 1708 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 21 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 1708 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21,098 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 20ہزار 065 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 48 ہزار 184 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 51 ہزار352 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 7ہزار831 ، کے پی میں 41069 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 22432 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4394 ، بلوچستان میں 16195 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4911 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7021اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2690 ، پنجاب میں 2429 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1294 ، اسلام آباد میں 247 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے114مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31,989کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں 197مریض وینٹیلٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر کے 736 ہسپتالوں میں کورونا کے 1237مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 47 لاکھ 73 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق