Punjab LB elections 1200x750 1

گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل آج سجے گا،پولنگ کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک( گلگت بلتستان)گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جوکہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔گلگت بلتستان میں 10 اضلاع کے 23 حلقوں میں 300 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ 7 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔۔

تحریک انصاف پیپلز پارٹی،مسلم لیگ میں کڑا مقابلہ متوقع

انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ جی بی اسمبلی کی 5 سالہ میعاد 24 جون کو ختم ہوگئی تھی جس سے وہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز سمیت دیگر جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاوٹس شامل ہیں۔دیگر صوبوں سے 5 ہزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
الیکشن کمنشر گلکت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلکت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انداز میں کرائے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمیشن نے تمام اراوز کو نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز ، میڈیا،مبصرین کو موبائل لیجانے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا