Untitled 1 20

چینی اور منی لانڈرنگ کیس تحقیقات، جہانگیرترین،علی ترین ،اورھمزہ،سلمان شہباز کےکیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک(لاہور) ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین اور (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ علی ترین، جہانگیر ترین، حمزہ شہباز سلیمان شہباز کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ