download 200

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 955 سے تجاوز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 955 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے2ہزار 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار 449 ہوگئی،جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 391 ہوگئی، تاہم کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 156 ہوگئی ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 902 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد7ہزار 193ہوگئی، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 538 ہوگئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 336 ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 126 ہوئِیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 76 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

نِِِیشنل کمانڈ اآپریشن کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 461 ہوگئی، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 کیسز رپورٹ اورسندھ میں 1 لاکھ 56 ہزار 528 کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 11 ہزار 047 کیسز رپورٹ ہو ئیں ہیں، خیبر پختونخواہ میں 42 ہزار 615 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔