Screen Shot 2020 11 21 at 4.53.28 PM

موجودہ حکمرانوں سے نجات ملے گی تو کورونا بھی ختم ہوجائے گا-مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمن کی شمولیتی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو-

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خادم رضوی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں،خادم رضوی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتاہوں،ملک میں ناجائز اور نااہل حکومت کے خلاف تحریک اپنے جوبن پر ہے،16 اکتوبر کو گجرانوالہ سے بڑے جلسوں کا آغاز ہوا ہے،کل یہاں پشاور میں بہت بڑا جلسہ ہوگا،حکمرانوں نے جلسہ کو روکنے کی بہت کوشش کی.

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جب کوئی اور وجہ نہ ملی تو کورونا کو بہانہ بنایا،سب سے بڑا کورونا موجودہ حکومت ہے،کوڈ 19 کی نہیں ہم کوڈ 18 سے نجات جاہتے ہیں،موجودہ حکمرانوں سے نجات ملے گی تو کورونا بھی ختم ہوجائے گا.

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرمپ چلا گیا دوسرے کو بھی جانا ہوگا،پشاور کی عوام نااہل حکومت کو جان گی ہے،بی آر ٹی بسیں راستوں پر رکھ جاتی ہے،حکومت کی طرح بسیں بھی چلنا نہیں چاہتی،اداروں کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،جھوٹ سے انے والی حکومت کو نہیں مانتے.