LOC Firing

بھارتی فوج کا ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ۔ 1 شخص جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 بیٹیوں کا باپ شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغسر سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں باغسر سیکٹر کے گاوٴں گڑھی کا رہائشی 33 سالہ انصر نامی شہری شہید ہوگیا ہیں، انصر 3 بیٹیوں کا باپ تھا اور موٹر سائیکل پر اپنے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا-
رواں برس بھارت 2821 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، جس سے رواں سال اب تک 27 معصوم شہری شہید جبکہ 245 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے-

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا
مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

لیکن وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔