چارسدہ میں اے این پی کے زیر اہتمام گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس اور مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ):چارسدہ میں اے این پی کے زیر اہتمام گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس اور مظاہرہ ،مظاہرین نے فاروق اعظم چوک میں روڈبلاک کیا ھے،مظاہرے میں حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی، مظاہرے میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام اور تاجروں کی بھی شرکت، مقررین کا چارسدہ میں گیس لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور کہا گیس نہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہے، ملک میں جاری مہنگائی کے بعد گیس لوڈ شیڈنگ عوامکے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے، مقرریں نے اعلان کیا کہ اگر پیر کے روز تک چارسدہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو چارسدہ شہر کو بلاک کریں گے، سی این جی پمپوں میں گیس بحال ہے مگر گھریلو صارفین محروم ھے.