bilawal bhutto zardari

پی ٹی آئی حکومت، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

ویبڈیسک(اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے ،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں ہونے والے پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیاہے ۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے،آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا
دوسری جانب ادھر علی قاسم گیلانی سمیت دیگر سیاسی کارکنان کی گرفتاری کے بعد سربراہ جے یو آئی (ف) فضل الرحمان ملتان پہنچ گئے ہیں، وہ آج پی ڈی ایم اجلاس کی سربراہی کریں گے، اجلاس میں سینئر پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی، انس نورانی، ساجد میر، رانا ثنااللہ و دیگر شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل