polio 5

ہری پور: پانچ روزہ پولیومہم شروع،181474بچوں کوقطرے پلائے جائیںگے

ویب ڈیسک(ہری پور)ہری پور میں پولیو مہم شروع181474بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،ہری پور میں پولیو مہم شروع تین تحصیلوں 46یونین کونسلوں میں 181474بچوں کو846ٹیمیں پولیو ویکسین پلائیں گے۔وی او کے مطابق730پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔دیگر اضلاع کی طرح ہری پور میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم میں181474,ایک لاکھ اکیاسی ہزار چارسوچوہتر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔تمام تر انتظامات مکمل اس سلسلہ میں ڈی سی ہری پور ندیم ناصرEDOہیلتھ سیف اللہ خالد نے پلان ترتیب دیا ہے پلان کیمطابق ضلع کی تینوں تحصیلوں اور 46یونین کونسلوں میں 715موبائل ٹیمیں اور121۔BHU/RHCکی ٹیموں سمیت 815ٹیموں کے زریعے اور184ایریا انچارج کے ساتھ 5سال سے کم 181474بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرک پولیس آفیسر ہری پورکاشف ذوالفقارکی جانب سے ان تمام715 پولیو ٹیموں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،730پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے تمام تھانوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے بھی ڈیوٹیاں لگائیں گئیں ہیں اور کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہری پور میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکس ریسکیو1122ایدھی سمیت تمام اداروں کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز