a7c60a4b eea6 4ee9 bdbb 34c0fed46068

وزیراعظم ریلیف پیکچ/حکومت نے مہنگی چینی کا حل ڈھونڈ لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی لینے کیلئے ایجنسی نامزد کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے سمری تیار کرلی، سمری منظوری کیلئے ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ مقامی چینی مہنگی پڑنے کے باعث درآمدی چینی پر انحصار بڑھ گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی سستی پڑرہی ہے، جس کے نتیجے میں ماہانہ 50 ہزار ٹن تک درآمدی چینی لینے کیلئے تیار ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز نے غیر معینہ مدت تک مقامی چینی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب