nadia khan

میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنا تھی ۔ نادیہ خان

ویب ڈیسک :مشہور پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

سرکاری ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران اینکر نے اداکارہ نادیہ خان سے سوال کیا کہ اگر زندگی آپ کو موقع دے کہ کوئی ایسا موڑ یا فیصلہ جسے آپ تبدیل کر سکتی تو وہ کون سا فیصلہ ہو گا ،

سوال کے جواب میں اداکارہ و مزبان نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی مجھے کوئی ایسا موقع فراہم کرتی تو میں کبھی شادی نہ کروں، شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ جو میں نے بہت جلدی میں کیا، حتی کہ شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

نادیہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2000ء میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے کیوں کہ میں نے اس دوران یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

انکا مزید کہنا تھا کہ شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔