amir khan

باکسر عامر خان کا کرتارپور راہداری کے گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ

ویب ڈیسک (کرتا رپور): مایہ ناز باکسر عامر خان کا کرتارپور راہداری، گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ، باکسر عامر خان نے کرتارپور راہداری کے دورے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کرتارپورگوردوارہ دربار صاحب پرحاضری خوشگوار تجربہ رہا، اور کہا کہ کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

عامر خان نے کہا کہ گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے، پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی ہے،بھارت، پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، باکسر عامر خان نے بھارتی حکومت کو درخواست کی کہ سکھوں کیلئے گیٹ کھولے اور کرتارپور آنے دے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف