download 1 121

کورونا منہ زور: دنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر

ویب ڈیسک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 55 ہزار 44 اموات ہو چکی ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق دنیا
میں کورونا کے 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے۔

جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں، اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بھارت میں کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 487 اور 99 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 822 اور 70 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، روس میں 27 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 48 ہزار 564 ہے، فرانس میں 24 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 361 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں 19 لاکھ 13 ہزار کورونا کیسز اور 65 ہزار 520 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، اٹلی میں بھی 18 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ 66 ہزار 537 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا،1 کروڑ سے 2 کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

اگلے 38 دنوں میں مزید 1 کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے، 3 کروڑ سے 4 کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا، 4 کروڑ سے 5 کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں 21 دن لگے۔ آخری 1 کروڑ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے، پہلی 1 لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں، 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 لاکھ سے 8 لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے، 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں، اگلی 2 لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری 2 لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔