Kashif Zameer Frauds With Ertugrul Star 4

ترک اداکارانگین التانکو فراڈ سے پاکستان بلانیوالا نوسرباز گرفتار

ویب ڈیسک(لاہور)ارتغل غازی کے کردارانگین التان کو پاکستان بلانےوالا نوسرباز کاشف ضمیرگرفتارکرلیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنےوالے شہری کاشف نے اینجن التان کو کہاکہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان سب کے با وجود ادا کار نے کہا ہے کہ میرا پاکستان کا مختصردورہ تھا، اس لئے زیادہ سیر نہیں کرسکا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف