aaasssssss

ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ محمد عامر

(ویب ڈیسک):فاسٹ بالرمحمد عامر نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کروں گا، موجودہ منجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا.

محمدعامر نےکہا کہ موجودہ منجمنٹ کے تحت کرکٹ اب نہیں کھیل سکتا، ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے اورسائیڈ لائن کیا گیا ہے، اتنا ٹارچربرداشت نہيں کرسکتا اورہربات پرمجھ پرطنز کیا جاتا ہے، کبھی بالنگ کوچ کہتے ہیں کہ عامر دھوکا دے گیا تو کبھی یہ مشہور کیا کہ میں ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا، ملک سے کون نہیں کھیلنا چاہتا، لیگ سے ہی واپسی ہوئی تھی اور پاکستان سے کھیلنےکی ہمیشہ خواہش تھی، کرکٹ سے دور نہیں ہوسکتا، لیکن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جیسا ماحول ہے، اس میں کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جب نیوزی لینڈ کے دورے کےلیے 35 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا تو اندازہ ہوگیا تھا کہ مستقبل کے فیصلے کروں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں، سال 2010 سے 2015 تک بہت ٹارچر سہا ہے اور سزا کاٹ چکا ہوں، لوگ باربارکہتے رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر پر بہت انویسٹ کیا۔

محمد عامر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 5 برس قبل کرکٹ میں واپسی کے وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بہت سپورٹ کیا، اس وقت باقی ٹیم کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے، انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی ذاتی فیصلہ تھا، اس کو غلط رخ دیا گیا، 2 دن میں ساری تفصیلات سےآگاہ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

محمد عامر کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامر کا کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ حیران کن رہا ہے، چیلنجز آتے ہیں، لیکن ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے، انھوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس آگے وقت ہو تو کسی کے باتوں میں آکر ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہئے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد عامر سے بات ہوئی ہے، ان کو کہا ہے کہ دل چھوٹا نہیں کرنا چاہئے۔

وقار یونس سےمتعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرتا ہے، تاہم ہمارے کلچر میں یہ ہے نہیں، بورڈ کو اپنا پلان کھلاڑیوں کو بتانا چاہئے۔