111 15

امریکا: 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات، ڈھائی لاکھ کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک(واشنگٹن)کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث اموات اورعالمی وبا کے مریضوں میں تیزی سےاضافہ ہوتا جارہا ہے۔امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات ہوئیں، جبکہ ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئے، ایف ڈی اے نے کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی، کورونا ٹیسٹ کٹ دکانوں سے خرید کر گھروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
امریکی محکمہ داخلہ کےترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے سیکریٹری ڈیوڈ برن ہارٹ کورونا ہوگیا ہےان کی صحت بہتر ہے، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔
ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا کی دوسری ویکسین موڈرنا کی منظوری رواں ہفتے متوقع ہے۔امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کورونا ویکسین لگوائیں گے۔امریکا میں کورونا ویکسینیشن کے تیسرے روز طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات میں 16سال کے بچے امام مسجد بنیں گے