sangeta

نامور اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک(کراچی)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وہدایتکارہ سنگیتا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔سنگیتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
اداکارہ سنگیتا کے مطابق ان میں کورونا کی خاص علامات نہیں ہیں جب کہ سنگیتا نے پُرستاروں سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
خیال رہے سنگیتا سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں جن میں اداکارہ ،علیزے گبول ، ندا یاسر، ماہرہ خان،عثمان مختار، نیلم منیر، روبینہ اشرف ،بہروز سبزواری اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف