2171402 whocorona 1583591783 2

کورونا وائرس: دنیا بھر میں کووڈ 19 سے اموات 16 لاکھ سےتجاوز کرگئی

ویب ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 60 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 81 ہزار 75 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 32 لاکھ 75 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 20 ہزار 845 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 171 اور ایک کروڑ 4 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 687 اور 71 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 27 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 49 ہزار 762 ہے،جبکہ فرانس میں 24 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 229 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 19 لاکھ 82 ہزار 90 افراد متاثر اور 17 ہزار 610 ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں 19 لاکھ 77 ہزار کورونا کیسز اور 66 ہزار 541 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 67 ہزار 894 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بربریت سے بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین