shoaib akhtr

شعیب اختربھارت کی شکست پرخوشی سے نہال ہوگئے

ویب ڈیسک(راولپنڈی)خوشی اس بات کی ہے بھارت نے بیٹنگ میں پاکستان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ، بھارت کی عظیم بیٹنگ لائن اب ریزہ ریزہ ہو رہی ہے.راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست پرخوشی سے نہال ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت یہ شکست مدتوں تک بھول نہیں سکے گا، اگلے میچ میں انہیں مضبوطی سے واپس آنا پڑے گا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹھیک ٹھاک پھینٹی پڑی ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی ٹیم محض 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 90 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنی ویڈیو میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح اٹھا تو بھارت کے تین سو انہتر رنز دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا، آنکھیں دھو کر دیکھا تو چھتیس رنز پر نو آوٹ تھے، مجھے تب بھی یقین نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف