ssggghh

صوبائی حکومت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعے کی رپورٹ پبلک کر دی۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور):ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعے کی رپورٹ پر ردعمل،ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعے کی رپورٹ پبلک کر دی، وعدے کے مطابق نااہلی کے مرتکب افراد کی نشاندھی ہوئی، تمام اداروں کے آفیسرز جان لیں، عوامی امور پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، انکوائری رپورٹ کے تناظر میں واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوئی، سنگین غفلت کے مرتکب افراد کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی، ہاسپٹل ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے، اعلیٰ اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بورڈ آف گورنرز نے بھی اپنے استعفٰی پیش کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد