anwar maqsood

انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک : پاکستان کے معروف اداکار اور مزاح نگار انورمقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے تصدیق کی ہے کہ اداکار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

انورمقصود نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے داکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

معروف آرٹسٹ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد سے ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔اس سے قبل انور مقصود 13ویں بین الاقوامی اردو کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انور مقصود نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔
دوسری جانب آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ انہیں آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔ لیجنڈ اداکار انور مقصود پاکستان کے ادبی اور شوبز حلقوں کا ایک نمایاں نام ہے۔