121212 2 scaled

مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں کاٹلنگ سے مردان کیلئے قافلہ روانہ

ویب ڈیسک (کاٹلنگ )پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے زیراہتمام تحریک کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ،پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں کاٹلنگ سے مردان کیلئے قافلہ روانہ ہو گیا۔
قافلہ میں سابق وزیر مولانا امیر زمان، امیر جے یوآئی کاٹلنگ مفتی حماد اللہ، مفتی فضل غفور سمیت دیگر ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد جے یوآئی کے پرچموں کے ہمراہ قافلہ میں شریک ہے ۔کارکنان نے حکومت مخالف نعرے بازی جاری ہے ۔کاٹلنگ سے نکلنے والا قافلہ مردان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار