EqeNcMGXUAElHVQ

بھارتی رافیل طیارے کی بالادستی زمین بوس،پاک فضائیہ نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی

ویب ڈیسک: جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں بھی شمولیت، چین پاک تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیے گئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چینی کے سفیر نونگ ژونگ اور نائیجرین حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈبل سیٹ 14 طیارے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے.پاکستان کے بلاک تھری کو رافیل طیاروں سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،بلاک تھری کی تیاری شروع کر دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 نے مختلف آپریشنز اور حربی صورتحال میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے آپریشنز میں جے ایف 17 کا کردار ہر موقع پر نمایاں رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے کورونا سمیت تمام چیلنجزمیں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ