download 10 2

میرانشاہ میں کرونا وائرس کے 100دن پورے ہونے پر تحصیل جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد

میرانشاہ : کرونا وائرس کے 100دن پورے ہونے پر تحصیل جرگہ ھال میں تقریب کا انعقاد ، اس سے پہلے کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر، پیرا میڈکس سول اور پولیس انتظامیہ اور ٹی ایم او جس نے وزیرستان میں سپرے کا زبردست انتظام کیا تھا کو گارڈ اف انر پیش کیا گیا ،

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی ،ڈی سی شاہد علی خان ۔اے ڈی سی دولت خان ،اے سی میرانشاہ فواد خٹک ۔ٹی ایم او عمر حیات خان ،ڈی ایچ او  ڈاکٹر اسرار ،ایم ایس ڈاکٹر سلطان محمد کی شرکت ، کرونا وائرس کے روک تھام میں کردار ادا کرنے والے افراد میں کمشنر بنوں نے تعریف اسناد تقسیم کی ،

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے، کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ھے ۔ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں گے ، فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں پرامیڈیکس ۔پولیس انتظامیہ اور صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔