445921 1824158204

افغان میڈیاکی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے مبینہ بیان کو مسترد کرتے ہیں-ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاک افغان بارڈر پر باڑ، ترجمان دفترخارجہ کا بیان: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان میڈیاکی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے مبینہ بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سیریس سیکیورٹی تشویش دور کرنے کے لئے باڑلگائی جارہی ہے، ترجمان دفترخارجہ
باڑلگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے،باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا، افغان سائیڈ کو مشورہ ہے کہ بارڈر معاملات پر کوئی غلط فہمی دور کرنے کے لئےمتعلقہ ادارہ جاتی میکانزم پر بات کرے.

مزید پڑھیں:  سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کا 9 مئی سے آغاز

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی طرف سے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا،افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،برادر ملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے عین مطابق ہیں،افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں.